موٹاپےکا شکار نور حسن انتقال کرگیا

موٹاپےکا شکار صادق آباد کے رہائشی نور حسن کا انتقال ہوگیا، وہ تین ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 10 روز قبل ہوئے آپریشن کے بعد سے نور حسن بدستور آئی سی یو میں ہی زیر علاج تھے۔واضح رہے کہ آپریشن کے بعد نور حسن کے معالج ڈاکٹر معاذ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نور حسن کے پیٹ پر چربی بہت زیادہ تھی، اس کا 2 سالوں میں 200 کلو وزن کم ہوجائے گا۔ڈاکٹر معاذ نے بتایا تھا کہ نور حسن کا ایک ماہ میں 25 کلو وزن کم ہوجانے کے بعد وہ بغیر سہارے کے خود سے چلنا شروع ہوجائے گا اور انہیں مکمل طور پر صحت مند ہونے پر 20 روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، تاہم وہ آپریشن کے محض 3 ہفتے بعد ہی چل بسے۔صادق آباد کے رہائشی 60 سالہ نور حسن کا وزن 330 کلو تھا اور اس نے اپنے علاج کے لیے آرمی چیف سے درخواست کی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے آرمی چیف نے خصوصی طور پر ان کے علاج کیلئے ہدایات جاری کیں اور آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نور حسن کو لاہور منتقل کیا گیا تھا

تبصرے بند ہیں.