Latest National, International, Sports & Business News

حسین اصغر قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ مقرر

 وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق پولیس افسر حسین اصغر کو گزشتہ 10 سالوں میں لیے ئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔حسین اصغر اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر تعینات ہیں۔ انہوں نے ایف آئی اے میں تعیناتی کے دوران حج کرپشن کیس کی تحقیقات کی تھی۔وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی سربراہی کیلئے شعیب سڈل، حسین اصغر، ریٹائرڈ جج اور ریٹائرڈ پولیس افسر کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.