ملتان کے قریب دیرینہ دشمنی پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جلال پور پیر والا میں پرانی دشمنی 9 قیمتی جانیں نگل گئی، دو فریقین کے مابین تنازع اتنا بڑھا کہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو گئے، ایک فریق نے بندوقیں نکالیں تو دوسرا گروہ بھی پیچھے نہ رہا، اندھا دھند فائرنگ ہوئی اور9 جیتے جاگتے انسان لاشوں میں بدل گئے جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔پولیس اس وقت پہنچی جب خون خرابہ ہو چکا تھا تاہم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔
تبصرے بند ہیں.