’پاک فوج کی طاقت بجٹ نہیں، اس کا عزم عوام کی طاقت ہے،ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انڈیا کے جعلی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھولنا مت، یہ وہی فوج ہے اور اسی بجٹ کے ساتھ ہے جو 27 فروری 2019ء کو تھی۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ بھارت کا جعلی میڈیا دفاعی بجٹ سے متعلق مرضی کے تجزیے کر رہا ہے۔ بھولنا مت، یہ وہی فوج ہے اور اسی بجٹ کے ساتھ ہے جو 27 فروری 2019ء کو تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج کی طاقت بجٹ نہیں بلکہ اس کا عزم عوام کی طاقت ہے۔ پاکستانی قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔یہ بجٹ کا نہیں قوم اور پاک فوج کے عزم کا معاملہ ہے۔ ہمارے پاس استعداد کار اور جواب دینے کی مکمل صلاحیت بھی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے سرجیکل سٹرائیک اور بالاکوٹ میں 350 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، بعد ازاں اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گیا جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ سرجیکل سٹرائیک میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔بھارتی فضائیہ نے یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ ہلاکتوں سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بھی عالمی میڈیا نے بے نقاب کیا جبکہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ معیار کی خود بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے تعریف کی۔

تبصرے بند ہیں.