دہشت گردوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوارہے اسے شکست دے کررہیں گے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے داتا دربارلاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں، مزاروں اورولیوں کی آرام گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں۔ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم، مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوارہے اسے شکست دے کررہیں گے اوراللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبرجمیل اور زخمیوں کو صحت دے۔

تبصرے بند ہیں.