نندی پور ریفرنس: بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر موخر

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں ملزم ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہو گیا، بابراعوان کی بریت پر فیصلہ اور دیگر ملزمان کی بریت پر دلائل کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہونا تھی، تاہم فاضل جج ارشد ملک رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا جب کہ مقدمے کے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی 15 مئی کو ہی سنے جائیں گے جب کہ مرکزی کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.