صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا وطن واپسی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے 14 مئی کے بعد وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے آخری ٹیسٹ 8 مئی کو ہونگے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھی توقعات ہیں۔ دیار غیار میں کس طرح مطمئن رہ سکتا ہوں؟ انشا اللہ جلد اپنے ملک میں عوام کے ساتھ ہونگا۔شہباز شریف نے کہا کہ مسائل زدہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کروں گا۔ ملکی حالات پر تشویش ہے، خدا عوام کی خیر کرے۔ ہمارا جینا اور مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کے دل اپنے عوام کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ عوام سے ہمارا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا۔ اب تک کی حکومتی کارکردگی پر لوگ ہمیں یاد کرتے نظر آتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ملکی حالات پر تشویش ہے۔

تبصرے بند ہیں.