راجن پور: چیک کے تنازع پر فائرنگ، 2ملازمین جاں بحق

راجن پور: راجن پور میں چیک کے تنازع پر فائرنگ سے محکمہ زکوٰة کے دو ملازمین جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق چوک الٰہ آباد پر واقع محکمہ زکوٰة کے دفتر میں محمد رفیق نامی شخص کی ساجد اور بشیر نامی کلرکوں سے چیک نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر رفیق نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ساجد اور بشیر موقع پر جاں بحق جبکہ سعید شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے

تبصرے بند ہیں.