مودی نے پھر سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی دھمکی دے ڈالی، انتخابی ریلی میںدھمکیدی کہ ایک مرتبہ سرجیکل اسٹرائیک کی، پھر بالاکوٹ میں کاروائی کی، اب اگر دوبارہ دہشت گردی کی کوئی کاروائی ہوئی تو پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ مودی انتخابات میںپاکستان کیخلاف بھرپور نفرت کا پرچار کرکے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور کئی بھارتی تجزیہ کار اس بات کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ مودی الیکشن جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک کا سکتا ہے۔ مودی ممکنہ طور پر خود ہیبھارت میں کوئی دہشت گرد حملہ کروا کے الزام پاکستان کے سر تھوپ دے گا، جبکہ اس کاروائی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی کوشش کرے گا۔ اسی باعث پاکستان کی فوج بھارت کے انتخابات مکمل ہو جانے تک مکمل الرٹ پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.