مظفرگڑھ: بچی پر کتے چھوڑنے والا زمیندار گرفتار

مظفرگڑھ: مظفرگڑھ پولیس نے چھ سالہ بچی پر کتے چھوڑنے والے زمیندار کو گرفتار کر لیا، پنچایت نے فریقین میں صلح کروا کر زمیندار کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔یکم جون کو تحصیل جتوئی کے علاقے لنڈی پتافی میں چھ سالہ زبیدہ پر کتے چھوڑنے والے زمیندار جاوید کو تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ منگل کی شام پنچایت نے دونوں فریقین میں صلح کرواتے ہوئے زمیندار جاوید کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فریقین میں صلح کے باوجود ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانونی تقاضے پورا ہونے پر رہائی عمل میں آئے گی۔دوسری جانب متاثرہ بچی زبیدہ کے ناک کی ابتدائی سرجری آج نشتر اسپتال ملتان میں کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.