ان دنوں ملک بھر میں سیاسی ماحول ہے…. ایسے میں بالی ووڈ بھی اسی ماحول میں رنگ چکا ہے۔ اسی بیچ انڈسٹری کے دو بہترین اسٹار کپل کی حیران کرنے والی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ حیران کرنے والی اسلئے کیوں کہ ان دونوں کو کبھی سیاسی مدعوں پر نہ تو بولتے ہوئے سنا گیا ہے اور نہ دونوں نے کبھی کسی پارٹی کو سپورٹ کیا ہے۔یہ سپر اسٹار ہیں رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون۔ گزشتہ روز ان دونوں کی ایک ایسی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی کو سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ حالاںکہ چقیقت کچھ اور ہی ہے۔دراصل، ہوا کچھ ایسا کہ کل دیر رات ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیپیکا اور رنویر بھگوا رنگ کے دوپٹہ پہنے ہیں اور اس پر لکھا ہوا ہے ’’ ووٹ فار بی جے پی‘‘ (بی جے پی کو ووٹ دیں)…جیسے ہی تصویر سامنے آئی ہر کوئی حیران ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر سوال اٹھنے لگے کہ کیا واقعی دیپیکا اور رنویر کسی سیاسی پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں؟ یہ دونوں اسٹارس خود بھی اس معاملہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے۔ وہیں کچھ دیر بعد اس تصویر کا سچ بھی سامنے آگیا۔ یہ تصویر پوری طرح سے فیک ثابت ہوئی۔یہ تصویر اصل میں تب کی ہے جب دیپیکا- رنویر اپنی شادی سے لوٹ کر پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے تھے۔ دونوں سفید رنگ کے لباس میں نظر آئے تھے۔ وہیں الیکشن کے ماحول میں ان دونوں کی یہ تصویر فوٹوشاپ کر انہیں بھگوا دوپٹہ پہنا دیا اور اس پر لکھ دیا گیا ’’ووٹ فار بی جے پی‘‘
تبصرے بند ہیں.