کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکا، 3 افراد ہلاک، 24 زخمی

کابل: افغان پارلیمنٹ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے دفتر کے قریب رکن پارلیمنٹ حاجی محمد محقق پر خودکش حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ رکن پارلیمنٹ سمیت 24 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے تاہم حاجی محمد محقق کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب نیٹو کی جانب سے ملک میں جنگی آپریشنز کی کمان افغان فورسز کو سونپی جارہی تھی اور اس موقع پر ایساف فورسز اور نیٹو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.