Latest National, International, Sports & Business News

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان مستعفی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں بھی سامنے آیا تھا کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں اور اسی حوالے سے ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی تھی اور آج گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ جسٹس فرخ عرفان کا بیان بھی ریکارڈ ہو نا تھا تاہم انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

تبصرے بند ہیں.