جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جعلی اکاؤنٹس میں مجھے بلایا گیا، جیسے ہی مجھے عدالت سے نوٹس موصول ہوا میں پہنچ گیا، جس طرح کا سکول میں سوالنامہ دیا جاتا تھا اسی طرح کا سوالنامہ دیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کی بات کی، بلاول ملک کیلئے ایک امید ہیں، نوجوان ان کیساتھ ہیں، بلاول بھٹو پر بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کی وجہ سے عوام کی امیدیں زیادہ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.