وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد فتح محمد بزدار انتقال کر گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کر گئے، مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بھائی کے مطابق فتح محمد بزدار کو تونسہ شریف میں واقع ان کی رہائش گاہ سے دل کادورہ پڑنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔مرحوم سردار فتح محمد 3 مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد مرحوم سردار فتح محمد کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی میں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.