سات قبائلی اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران تعینات

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد 7 قبائلی اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔سینٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر شہاب علی شاہ کو ڈی پی او باجوڑ اور عبدالرشید کو ڈی پی او مہمند تعینات کیا گیا۔محمد حسین ڈی پی او خیبر اور صلاح الدین ڈی پی او اورکزئی ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق رحیم شاہ ڈی پی او کرم اور کفایت اللہ کو ڈی پی او شمالی وزیرستان تعینات کیا گیا ہے۔عتیق اللہ وزیر جنوبی وزیرستان کے ڈی پی او بنا دیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.