احتساب کےنام پرانتقام نامنظور، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا  ہےکہ قائم علی شاہ جیسے شریف آدمی کو نیب بلا رہا ہے، احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کیلئے یکساں احتساب کا قانون لائے گی۔

بلاول بھٹو نے  حکومتی پالیسیوں اور عمران خان پر کڑی تنقید کی، انہوں نے دوران خطاب جہاں جیالوں کا لہو گرمایا وہیں اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس سے اٹھنے والی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ موجود حکومت تجاوزات مسمار کرنے کے نام پر غریبوں کے سر سے چھت چھین رہی ہے، ان پر تو دھوبی اور گھریلو اشیا کے اخراجات کے نام پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں لیکن ملک میں کالعدم تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.