نیب نے لوٹے گئے 303 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے

نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوانی  سے لوٹے گئے 303 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے پشاور میں نیب آفس کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نیب خیبرپختون خوا کی کارکردگی نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.