Latest National, International, Sports & Business News

راہول گاندھی نے نریندر مودی کوتھیٹراداکارقرار دے دیا

صدر انڈین نیشنل کانگریس راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑایا اور کہا کہ مودی نے مشن شکتی کے اعلان کے وقت بڑی ڈرامہ بازی کی۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میں پردھان منتری کو ویری ہیپی ورلڈ تھیٹر ڈے وِش کرنا چاہوں گا۔ وزیراعظم نے چہارشنبہ کی صبح ٹویٹ کیا تھا کہ وہ 11:45 بجے ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔ ان کی اس ٹویٹ پرتحسس پیدا ہوگیا تھا کہ اعلان کی نوعیت کیا ہوگی۔ بعض نے قیاس آرائی کی تھی کہ سلامتی سے متعلق کچھ کہا جائے گا۔ بعض کی رائے تھی کہ راہول گاندھی نے غریب ترین کنبوں کو سالانہ 72 ہزار روپے کی مالی امداد کا ‘ جو اعلان کیا ہے اس کا توڑ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے بموجب وزیراعظم مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے کانگریس صدر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن انہیں ہیپی ورلڈ تھیٹر ڈے کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ہندوستان نے اینٹی سٹیلائٹ مزائل ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک لائیو سٹیلائٹ کو مار گرایا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں ڈی آر ڈی او پر فخر ہے۔ ٹویٹر پر راہول نے کہا کہ میں پی ایم کو ویری ہیپی ورلڈ تھیٹر ڈے کی مبارکباد دیتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.