رقص سے انکار، شوہر کا دوستوں کے سامنےبیوی پر وحشیانہ تشدد

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ طور پر شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار پر بیوی پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیے۔

اسما عزیز نامی خاتون نے ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کہا کرتا تھا، رقص سے انکار پر شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔

اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے جب کہ ملازمین کے سامنے برہنہ کیا اور الٹا لٹکانے کی کوشش کی۔

خاتون کی میاں فیصل نامی شخص نے چار سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی، شوہر نے اس کا پیسہ بھی ہڑپ کرلیے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر کے تشدد کے بعد گھر سے بھاگ کر پولیس تھانے پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا اور پیسے طلب کیے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کا فائدہ ملزم کو پہنچے گا۔

تبصرے بند ہیں.