ممبئی سے سنگاپور جانے والی ایئرلائن میں بم کی اطلاع

ممبئی کے شیو جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب اچانک سکیورٹی نے ایئرپورٹ کی گھیرابندی شروع کر دی۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ ممبئی سے سنگاپور جا رہا سنگاپور ایئر لائنز کے طیارہ میں بم کی خبر جس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی جا رہی ہے۔ لیکن طیارہ ہندوستانی سرحد سے کافی دور نکل گیا تھا، بعد میں طیارہ کی لینڈنگ پائلٹ نے طیارہ کو محفوظ چانگی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرائی۔ اس طیارہمیں 263 مسافر سوار تھے۔حالانکہ جانچ کرنے پر یہ جانکاری فرضی نکلی۔سنگاپور ایئر لائنز کے ایسکیو طیارہ 423 نے مقامی وقت کے مطابق رات 11.35 پر ممبئی سے پرواز بھرا تھا۔طیارہ کے پرواز کے کچھ دیر بعد ایئر لائن کو ایک فون ملا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں بم رکھا گیا ہے۔ فوراًاس کی خبر ممبئی ATC نے آگے بڑھائی، جس کے بعد طیارہ کو چانگی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سنگاپور فضائیہ نے محفوظ اتارا لیا۔

تبصرے بند ہیں.