فیصل آباد:26 سالہ حنا فاطمہ کا قاتل اس کا شوہر نکلا

فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار کی حدود کی رہائشی 26 سالہ حنا فاطمہ گھر میں ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔ مقتولہ کے شوہر رضوان نے پولیس کو بیان دیا کہ پستول لوڈ رکھی تھی کہ اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلا دی۔ حنا فاطمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے شوہر کے بیان و حالات کے علاوہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں اور چند گھنٹوں میں ہی معمہ حل کرلیا۔ پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں رضوان سے مزید پوچھ گچھ کی گئی اور سارا معاملہ سامنے آگیا، رضوان نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے

تبصرے بند ہیں.