Latest National, International, Sports & Business News

وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا ہے جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریف کریں گے۔ کابینہ لاہور نئی دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی۔ کابینہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری پر بھی غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی، کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہو گی، پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیلِ نو کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.