Latest National, International, Sports & Business News

راہول گاندھی نے نریندر مودی اوراس کے ساتھیوں کو چور قرار دے دیا

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے یدیورپا ڈائری کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی کے سارے چوکیدار چور ہیں۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ” بی جے پی کے سارے چوکیدار چور ہیں”نمو ، ارون،جیٹلی، راج ناتھ سنگھ۔۔ مسٹر گاندھی نے اس کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے۔”خیال رہے کہ میڈیا میں ایک ڈائری کے سلسلے میں خبریں آئی ہیں۔یہ ڈائری کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی بتائی جارہی ہے ۔ ڈائری میں بی جے پی کے اس وقت کے چوٹی کے لیڈروں کے ساتھ لین دین کی تفصیلات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.