افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں نئے سال کے موقع پرمنائے جا رہے جشن نوروز کے دوران جمعرات کو ایک مذہبی مقام پر ہونے والےبم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکے کس قسم کے تھے اس کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ افغان عوامی وزارت صحت کے حکام نے دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 23 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.