چیف جسٹس کے ہنزہ میں علاقائی رقص کی ویڈیو وائرل

ہنزہ: 

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار 5 روزہ نجی دورے پر گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہنزہ میں مقامی روایتی رقص کی تقریب میں شرکت کی اور رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روایتی رقص سے محظوظ ہوتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.