نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر غور

 اسلام آباد: 

نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنے کیلیے نیب کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہوگا، کنسلٹنٹ، فزیشن ڈاکٹر آصف خصوصی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹر میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.