بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرنا ہوگا، عمران خان

کراچی / لاہور / اسلام آباد: 

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرنا ہوگا۔

عمران خان نے اپنے حلقہ انتخاب اورپارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے کیلیے دوروزہ دورے پر بروز منگل کراچی پہنچ کر پر ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو اورمختلف انتخابی حلقوں کے دورے کے موقع پرانتخابی جلسوں سے خطاب کیا، اس موقع پرتحریک انصاف کے صوبائی اورمرکزی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نون لیگ کی لیڈرشپ کے محلات کے حوالے سے ان کے صرف دوسوالات کا جواب دیا جائے کہ ان کا اربوں روپیہ ملک سے باہر کیسیگیا؟ اور منی لانڈرنگ کس نے کی؟ انھوں نے کہاکہ اس دفعہ عوام نظریات کوووٹ دے۔

تبصرے بند ہیں.