وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کا ٹیلی فون، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی نئی جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، جان کیری نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا میں باہمی تعلقات بڑی اہمیت رکھتے ہیں، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے جان کیری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر تعلقات مضوط بنانے کے حکومتی عزم کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، باہمی مفاد اور مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک میں باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں علاقے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے نواز شریف کے حالیہ اقدامات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.