لاہور:
ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، اپلیٹ ٹربیونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جب کہ کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی منسلک کی گئی تھی لہذا اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔
تبصرے بند ہیں.