مستونگ: ذوالفقار مگسی کے عزیز مہر اللہ مگسی ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا

مستونگ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دشت سے سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی کے رشتہ دار مہر اللہ مگسی کو ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا کرلیا گیا۔ نواب ذوالفقار مگسی کے عزیز مہراللہ مگسی کی بیٹی گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والےدھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھی، مہر اللہ مگسی جھل مگسی سے اپنے گن مین محمود اور ڈرائیور کریم مگسی کے ہمراہ بیٹی کی لاش لینے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا۔ لیویز اہلکاروں نے مہر اللہ مگسی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.