سندھ اور پنجاب بار کونسل کا کوئٹہ دھماکوں کیخلاف عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان

سکھر: سندھ اور پنجاب بار کونسل نے قائداعظم ریزیڈنسی اور کوئٹہ بم دھماکوں کے خلاف کل سندھ بھر ميں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد عاقل نے ہائی کورٹ بار سکھر ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائداعظم ریزیڈنسی اور کوئٹہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کل سندھ بھر ميں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ محمد عاقل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے عوام کی داد رسی کی لیکن ہائی کورٹ اور لوئر کورٹ تک اس کے ثمرات نہيں پہنچ پائے، اگر شوکت ترین اور شاہد حامد جیسے لوگوں کو ایڈوائیزر رکھا جائے گا تو جمہوریت کے لیے قربانی دینے والوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی اور رول آف لا کی مکمل بالادستی تک تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ اور لوئر کورٹس ميں کچھ ججز کرپشن ميں ملوث ہیں، سندھ بار کونسل ان کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی

تبصرے بند ہیں.