کوئٹہ : گزشتہ روز دہشتگردی کے واقعات کے مقدمات تھانہ بروری میں درج

کوئٹہ: گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل اسپتال میں دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات کے خلاف تھانہ بروری میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔ دونوں واقعات کے مقدمات میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات عائدد کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی کی بس اور بولان میڈیکل ہسپتال میں دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 14 طالبات سمیت 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے

تبصرے بند ہیں.