اسرائیل سے فوجی سازوسامان خریدنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: فوج نے اسرائیل سے فوجی ساز و سامان اور مختلف الات خریدنے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ منگل کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے فوجی آلات خریدے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی رپورٹس میں کو ئی صداقت نہیں، یہ طلاعات گمراہ کن اور حقائق کے خلاف ہیں

تبصرے بند ہیں.