لندن:
پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور بکی یوسف کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان سپر لیگ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے تناظر میں 2 افراد کو گرفتارکئے جانے کی تصدیق کی جب کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جنہیں 13 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد سے طویل انٹرویو کے بعد انہیں اپریل 2017 تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.