ٹیسٹ قیادت بھی سرفراز کو سونپے جانے کا اشارہ

لاہور: 

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز کو ٹیسٹ قیادت بھی سپرد کرنے کا اشارہ دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے سوال کیا گیا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بعد اب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی تینوں فارمیٹ کیلیے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کی حمایت کردی ہے،اس صورتحال میں کیا مصباح الحق کی رخصتی کا وقت آگیا۔ جواب میں بورڈ کے سربراہ نے کہاکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سے دبئی میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلیے 2،3ہفتے مانگے ہیں، ان کی بڑی قدرکرتا ہوں، اگر وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے تو وہی ٹیسٹ ٹیم کے قائد ہیں، دوسری صورت میں تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان بنایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.