حافظ آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 103 کے انتخاب کو کالعدم قراردے دیا
اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں کی شکایات پر قومی اسمبلی کےحلقے این اے 103 حافظ آباد کے انتخاب کوکالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے لیاقت عباس بھٹی کی کامیابی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشاہد حسین بھٹی کی درخواست پرسماعت مکمل کرتے ہوئے حلقے میں الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ این اے 103 میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں ہوئیں اس لیے وہاں نیا انتخاب کرایا جائے گا، کمیشن نے فی الحال انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔
تبصرے بند ہیں.