آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز کا بھارت کو جیت کیلئے 234 رنز کا ہدف
لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ اوول کے گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 233 رنز بنائے،کرس گیل 25 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جانسن چارلس اورڈیرن سیمی ویسٹ انڈیزکی جانب سے نمایاں بلے بازرہے، جانسن 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈیرن 56 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرن براوو 35، مارلن سیمیولز ایک، رامناریش سروان ایک، کپتان ڈیوائن براوو 25، کیرون پولارڈ 22، سنیل نرائن 2 اور روی رامپال بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر رویندرا دجیجا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھونیشور کمار، امیش یادؤ، اشانت شرما اور اشون ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.