ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق کے لیے 15 کروڑ مانگ لیے

ممبئی: 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے شوہر سے طلاق کے لیے 15 کروڑ روپے مانگ لیے جس پر خان فیملی پریشانی کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے طلاق لینے کے لیے باندرہ کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جہاں سماعت کے بعد عدالتی حکم کے باوجود فریقین میں صلح نہیں ہوپائی جس کے بعد آئٹم گرل نے طلاق کے لیے مطالبات کی فہرست پیش کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.