ہری پور میں کوچ اور ہائی روف میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

ہری پور: 

بلدھیر کے قریب مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہری پور کے علاقے بلدھیر میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے۔

تبصرے بند ہیں.