سلمان خان کا دوبارہ “رادھے موہن” بننے سے صاف انکار

ممبئی: 

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم “تیرے نام” کے سیکوئل میں اداکاری کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم “تیرے نام” کے سیکیول کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ہدایت کار ستیش کوشک نے سلمان خان کو اس کے لیے دبنگ خان کو مرکزی کردارادا کر نے کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے صاف انکارکردیا ہے تاہم وہ مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.