’’چائے والا‘‘ ارشد خان میوزک وڈیوکا بھی حصہ بن گیا

لاہور: 

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنیوالے ارشد خان مسلسل ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے چلے جارہے ہیں۔

گزشتہ شب ارشد خان المعروف چائے والے نے لاہور میں برائیڈل کوچیور ویک میں رن وے ماڈل کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔اور اب آخرکار ارشد خان خان پہلی میوزک وڈیو ’’ چائے والا‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔ سڈ مسٹر ریپر کی اس وڈیو کا ٹیزر حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فیس بک پر جاری کیا گیا ہے جسے اب تک ایک لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.