حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے سابقہ دور حكومت میں شروع كئے جانے والے بینظیر انكم سپورٹ پروگرام كا نام تبدیل كرنے اور اس میں گزشتہ 5 سالوں میں وسیع پیمانے پر ہونے والی كرپشن كی تحقیقات كرانے كا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع كے مطابق مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے غریب خواتین كی مدد كے لئے شروع كئے جانے والے بینظیر انكم سپورٹ پروگرام میں مبینہ طور پر 5 سالوں میں اربوں روپے كی كرپشن كی تحقیقات نیب اور ایف آئی آے سے کرانے كا فیصلہ كیا ہے تاکہ پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اورغریبوں كے نام پر بعض اہم سیاسی شخصیات اور اس پروگرام كے ذمہ داران كی جیبوں میں جانے والی رقوم كی وصولی كی جاسكے، ذرائع كے مطابق حكومت اس پروگرام كا نام تبدیل کرکے ’’پاكستان انكم سپورٹ پروگرام‘‘ ركھ كر دوبارہ شروع کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.