استعفے کا مطالبہ مسترد، غیر قانونی مظاہرے ختم ہونے چاہئیں، ترک وزیراعظم
استنبول: ترک وزیر اعظم نے ملک میں جاری مظاہروں کو غیر قانونی قرار دے دیا ،ترکی کے وزیرِاعظم طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے سے جاری مظاہرے غیر قانونی ہیں اور انہیں فوری ختم کر دینا چاہیے۔ جمعے کو شمالی امریکا کے4روزہ دورے کے بعد استنبول ائیرپورٹ پر جمع اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم طیب اردوان نے کہا کہ مظاہرے غیرقانونی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اردووان نے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف پچاس فیصد کا وزیراعظم ہوںیہ درست نہیں ہے، ہم مشرق سے مغرب تک سات کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے وقت استنبول کے تقسیم سکوائر میں حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین کا احتجاج جاری تھا۔ جمعے کی صبح ائیرپورٹ پر وزیراعظم کی جماعت اے کے پی کے تقریباً 10 ہزار کارکن جمع تھے۔اس موقع پر ان کے بعض حامیوں نے نعرے لگائے کہ’چلو اور تقسیم کو کچل دو۔
تبصرے بند ہیں.