فرنچ اوپن فائنل، ماریا شراپووا،سریناکا سامنا کرنے کیلیے بے چین
پیرس: ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر ماریا شراپووا ہفتے کو فرنچ اوپن فائنل میں سرینا ولیمز کا سامنا کرنے کیلیے بے چین ہیں۔ دفاعی چیمپئن، سیکنڈ سیڈ اور رولینڈ گیروس پر ناقابل شکست12میچزکے باوجود26 سالہ روسی پلیئر مسائل کا شکار نظر آتی ہیں،حریف پلیئر کیریئر بیسٹ30 مقابلوںکی فاتح ہونے کیساتھ اس وقت اتنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں جو ویمنز گیم میں برسوں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔31 سالہ امریکی کھلاڑی کی سیمی فائنل میں 46 منٹ کے دوران سارا ایرانی پر6-0,6-1 سے فتح کے بعد فرنچ اوپن آرگنائزرز امید کررہے ہونگے کہ مستقبل میں اس قسم کا نتیجہ دوبارہ دیکھنے کو نہ ملے۔ ریکارڈ بکس میں بھی ماریا شراپووا کیلیے کوئی اچھی بات موجود نہیں ہے،اس سے قبل انھوں نے سرینا ولیمز کیخلاف15 میں سے صرف2 میچز جیتے ، یہ دونوں 2004 میں ومبلڈن فائنل اور سیزن کی اختتامی ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ مقابلہ ہے، اس وقت وہ صرف17برس کی تھیں، اسکے بعد سے ماریا حریف کیخلاف صرف3 سیٹس ہی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکیں، ان میں سب سے آخری مارچ میں میامی فائنل کی4-6, 6-3 اور 6-0 سے شکست ہے، دونو ں کے مابین آخری میچ گذشتہ ماہ میڈرڈ میں کھیلا گیا جب سرینا ولیمز نے آسانی سے فائنل 6-1, 6-4 سے جیتا تھا۔
تبصرے بند ہیں.