صدر زرداری نے ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے صدر زرداری سے عرفان قادر ی جگہ منیر اے ملک کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کی سفارش کی تھے جس پر عمل کرتے ہوئے آصف زرداری نے منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔ منیر اے ملک کراچی بار کے سینیئر وکیل ہیں اور سپریم کورٹ بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ججز بحالی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.