لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچےجاں بحق ، پنجاب میں تعداد 145 ہوگئی

لاہور: شہر میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2بچےجاں بحق ہوگئے جس کے بعد لاہورمیں خسرہ کی وبا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 85اور پنجاب بھر میں145 ہوگئی۔ پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں ، لاہور کے 2 مختلف اسپتالوں میں آج خسرہ سےمزید 2 بچےجاں بحق ہو گئے،جس کے بعد شہر میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 اورپنجاب میں 145 ہوگئی جبکہ شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا اجلاس بھی خسرہ کے حوالے سے کیا جس میں اس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے محکمہ صحت کے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نےمحکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ انہیں خسرہ کی تمام تر صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے اوراسپتالوں میں ویکسی نیشن کا اسٹاک بھی چیک کیا جائے

تبصرے بند ہیں.