ملک کیخلاف اٹھائے گئے ہر اقدام کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، عمران
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ثمر علی اور انکی اہلیہ عتیقہ اوڈھو نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تحریک انصاف ایک عوامی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے ، ایوان کے اندر اور باہر عوام کیلیے آواز بلند کریں گے۔ انھوںنے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریگی اور ملک و قوم کے مفاد کیخلاف اٹھائے گئے ہر اقدام کے سامنے رکاوٹ ثابت ہوگی، دریں اثنا میڈیا سے گفتگومیں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ پرویز مشرف کو اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ سابق صدر کیخلاف کیسز چلے تو کئی بڑے نام بھی سامنے آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.