اسپاٹ فکسنگ کیس؛چنئی سپر کنگزکے بعد راجستھان رائلز کا مالک بھی شامل تفتیش
نئی دہلی: بھارتی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی پی ایل کی ایک اور فرنچائز راجستھان رائلز کے مالک راج کندرہ سے تفتیش شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹی کرپشن پولیس کے حکام نے راجستھان رائلز کے مالک اور بالی وڈ اداکارہ شیلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ سے تفتیش کی ہے، پولیس نے راج کندرہ سے تفتیش کے دوران سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان کے بارے میں تفصیلات پوچھی ہیں۔ راج کندرہ کے بعد پولیس نے فرنچائز کے کپتان راہول ڈریوڈ اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پکڑے گئے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق راجستھان رائلز سے ہے، اس لئے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ ٹیم میں مزید کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.