بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر نےحلف اٹھالیا
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اسپیکرجان محمد جمالی اورڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجونے حلف اٹھالیا۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے جان محمد جمالی نے اسپیکر اورمسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھالیا، مطیع اللہ آغا نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سےحلف لیا، حلف برداری کے بعد نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے سب کو مل جل کر کام کر نا ہو گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی عزت اور وقار کے لئے ہم سب کوشاں رہیں گے اور اس سلسلے میں مجھے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کےجان محمد جمالی اورمسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.